۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

حوزہ / شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ فیاض حسین مطہری اور علامہ محمد تحسین اپنے ڈھڈیال دورے پر مدرسہ مظہر الایمان تشریف لائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ فیاض حسین مطہری اور علامہ محمد تحسین اپنے ڈھڈیال دورے پر مدرسہ مظہر الایمان تشریف لائے۔ جہاں مدرسہ کے پرنسپل علامہ محی الدین کاظم اور مدرسین منجملہ علامہ سید مظہر حسین سبزواری، مولانا منتظر مہدی اور مولانا کاظم رضا نے شیعہ علما کونسل کے وفد کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر قومی و ملی امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مدرسۂ مظہر الایمان کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور یہاں کے فارغ التحصیل علما کی ملک کے مختلف مقامات پر دینی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے علماء و ذاکرین کانفرنس میں بھرپور شرکت سمیت دیگر قومی و ملی امور میں علامہ محی الدین کاظم کی کاوشوں کو بھی قوم و ملت کے لیے مفید قرار دیا۔

علامہ محی الدین کاظم نے بھی علما و ذاکرین کانفرنس کو کامیاب اور تاریخی قرار دیتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی اور ان کی تمام ٹیم کو مبارکباد دی اور قائد محترم کی رہنمائی میں قوم و ملت کے لیے یونہی خدمات جاری رکھنے اور ان کی موفقیت کی دعا فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .